سعودی حکومت اپنے شہریوں کے 17 ممالک کے سفر پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ سعودی شہریوں کے17 ممالک کے سفر پر پابندی عائد رہے گی۔
سعودی حکام کے مطابق سعودی شہریوں کے17 ممالک کے سفر پر پابندی کورونا کے باعث عائد ہے۔
حکام کے مطابق سعودی شہریوں کے بھارت، لبنان، شام، ترکی، ایران کے سفر پر پابندی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق سعودی شہریوں کے افغانستان، یمن، ایتھوپیا، صومالیہ، جمہوریہ کانگو جانے پر بھی پابندی ہے۔
سعودی پاسپورٹ حکام کے مطابق سعودی شہریوں کے لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس، وینزویلا جانے پر بھی پابندی ہے۔
Comments are closed.