سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عمران خان سمیت سیاسی جماعتوں کی قیادت سے سیاسی ماحول بہتر بنانے کی اپیل کردی۔
دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو بات کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ فیول کی قیمتیں بڑھانے کے سوا حکومت کے پاس کوئی چوائس نہیں۔
سابق گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں بشمول تحریک انصاف کی لیڈر شپ سیاسی ماحول بہتر بنائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے مشکل فیصلے کریں۔
چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں، فرد واحد کی حکمرانی ہے، اصلاحات کے بغیر الیکشن میں جانا تنازعات کا سبب بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث فی الحال حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ استعفے سے پہلے استعفی قبول نہیں کیا جاسکتا، 31 مارچ کووزیراعلیٰ کا استعفیٰ آیا، اسی دن قبول کیا اور 2 اپریل کو اجلاس بلایا۔
Comments are closed.