homemade hookup 80 hookup hookup Uniondale funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی ڈرائیور کی امریکہ میں ریسنگ میں اونچی آڑان

پاکستان کے انعام احمد انڈی پرو 2000 سیریز کے راؤنڈ 3 میں ایک اور کامیابی حاصل کرکے باربر موٹر سپورٹ پارک میں چیمپئین شپ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

امریکی ریاست الاباما کے برمنگھم میں ہونے والی انتہائی مسابقتی چیمپئین شپ میں امریکی، یورپی، برازیلین اور انڈین نژاد ڈرائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اس حوالے سے انعام احمد نے بتایا کہ ’اس ٹیکنیکل ٹریک کو عبور کرنا آسان نہیں، میں کولن کے ساتھ پہلے ہی کونے میں گھس گیا لیکن میں نے سینٹ پیٹرزبرگ ریس سے سیکھا، چیمپئین شپ جیتنے کے لیے پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے۔‘

انعام احمد نے کہا کہ ’ایک بار میں تیسرے نمبر پر بہت خوش تھا، خاص طور پر اس طرح کے تیز ٹریک پر اور یہ سب سے زیادہ جسمانی ریس ٹریک میں سے ایک ہے جس پر ہم دوڑتے ہیں۔‘

اتوار کی ریس 2 کے دوسرے کوالیفائنگ سیشن میں، انعام نے پہلے دو سیکٹرز میں تیز ترین وقت یرکارڈ قائم کیا لیکن تیسرے اور آخری سیکٹر میں ایک چھوٹی سی غلطی نے انہیں  سیزن کی پہلی پوزیشن سے محروم کردیا۔

انعام کی اسمارٹ اور کلین دوڑ نے اُنہیں دوسری ریس میں چوتھا نمبر حاصل کرنے میں مدد کی۔ حیران کن کارکردگی کے ساتھ یہ چار شروع سے سیزن میں ان کا تیسرا ٹاپ فور اختتام تھا۔ اب وہ چیمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر رہنے سے صرف نو پوئنٹس کی دوری پر ہیں۔

انعام نے اپنے ارادے اور دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری اگلی ریس ریسنگ کیپیٹل آف دی ورلڈ میں ہے، میں اپنا قومی ترانہ سننے اور پاکستانی پرچم کی سربلندی کی پوری کوشش کروں گا۔ 

اگلا ایونٹ 13 مئی کو اندیانا پولس موٹراسپیڈ وے پر ہے، انعام کی ریسیں IndyPro2000 سیریز کے یوٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ ان کے پچھلے ریسنگ کارناموں میں ورلڈ کارٹنگ اور پرٹش فارمو 3 چیمپیئن شپ جیتنا شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.