پی ٹی آئی چیئرمین، عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے متعلق استعمال کی گئی نازیبا زبان پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے مذمت کی ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ’ملتان جلسے کے دوران عمران خان کی جانب سے مریم نواز سے متعلق دیا گیا نازیبا بیان قابلِ مذمت ہے، یہ بالکل ناقابلِ برداشت ہے کہ سیاسی بیان کے دوران اخلاقیات سے گر کر عدم برداشت اور جنس کو نشانہ بنایا جائے۔‘
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے مزید کہا ہے کہ ’عمران خان قومی لیڈر ہیں، اُنہیں اپنے سیاسی حریفوں سے متعلق بات چیت کرنا سیکھنا چاہیے، عمران خان کو نہ صرف مریم نواز شریف بلکہ تمام خواتین سے معافی مانگنی چاہیے۔‘
Comments are closed.