what is the best gay hookup app best site to hookup with older woman hookup Birmingham boyne tannum hookup rules daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بدنظمی

وزیراعظم محمد میاں شہباز شریف کی ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کی بدنظمی پر جج اسپیشل کورٹ شدید برہم ہوگئے۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مکالمہ کیا کہ میں گاڑی میں بیٹھا تھا تو سیکیورٹی والے میرے گارڈ کے گلے پڑگئے، وکلا اور ملزموں کو اندر نہیں آنے دیا جا رہا تھا، آپ یہاں بھی وزیراعظم ہیں، یہاں حکم جاری کریں۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی پیشی پر سیکیورٹی اہلکاروں نے پہلے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روکا اور جب وزیر اعظم آئے تو ان کا راستہ بھی روکا گیا۔

جج اسپیشل کورٹ سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے ریمارکس دیئے کہ اگر یہ سیکیورٹی ہے تو اللّٰہ حافظ ہے، ایسا پہلے تو کبھی نہیں ہوا، پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے بتایاکہ ان کا بھی راستہ روکا گیا، جج اعجاز حسن کی ناراضی پر وزیر اعظم نے کہا کہ وہ آئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو نہ روکا جائے۔

عدالت نے 2 ذمےدار پولیس افسروں کو طلب کیا تو عدالتی اہلکار نے بتایا کہ بلانے کے باوجود دونوں افسران نہیں آئے جس پر جج نے کہا کہ پولیس والوں کے یہ حالات ہیں کہ عدالت کا حکم نہیں مان رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل پہنچ گئے

فاضل جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ سیکیورٹی والے اندر نہیں آنے دے رہے، وہ کیس کی کارروائی کیسے کریں، آپ وزیر اعظم ہیں حکم جاری کریں۔

ایس پی سول لائنز عدالت میں پیش ہوئے اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا، اس پر فاضل جج نے کہا کہ آئندہ نہیں، آج کی بات کریں، آج جس نے یہ سب خراب کیا اس کے خلاف کارروائی کرکےبتائیں، عدالت اس پر باقاعدہ حکم جاری کرے گی، کیا سیکیورٹی کا یہ مطلب ہے کہ آپ کام میں رکاوٹ ڈالیں؟

ایس پی نے بتایا کہ رابطے کا فقدان ہوا ہے، عدالت کا مکمل احترام ہو گا، فاضل جج نے سوال کیا کہ کیا یہ عدالت کا احترام ہو رہا ہے؟ تحریری طور پر دیں کہ کس نےجج کی گاڑی روکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.