denver hookup airbnb hookup Telford Pennsylvania gay hookup places in gloucester county nj casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن

ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے، 54 دیہات میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق صاف پانی کے 63 ٹینکرز سے متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ اور ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔

خیال رہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے اور گیسٹرو کے51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں 13 اپریل سے ہیضے و دیگر امراض کے 3 ہزار 486 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.