پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں۔
آصف علی زرداری نے ملتان جلسے میں عمران خان کی طرف سے مریم نواز کے حوالے نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں، بہنیں ہوں، وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں، مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئیں ہیں، کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں۔
Comments are closed.