وفاقی وزير قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متاثرہ ایم پی ایز سپریم کورٹ سے رجوع کا حق رکھتے ہیں۔
جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز بطور وزیراعلیٰ کام جاری رکھيں گے، وہ کہیں نہیں جارہے، پنجاب میں اکثریت حاصل ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متاثرہ ایم پی ایز سپریم کورٹ سے رجوع کا حق رکھتے ہیں، جن ممبران کے خلاف فیصلہ آیا ممکن ہے وہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ن لیگ کے نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان یکم جون کو حلف لے لیں گے، گورنر پنجاب کے حلف لینے کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل پا جائے گی۔
Comments are closed.