پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو بحران کی دلدل میں مزید گہرا نہ ڈبوئیں۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عملی طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت ختم ہوچکی ہیں، اب دونوں حکومتوں کا آئینی اختتام ہونا باقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران استعفیٰ دیں اور ملک کو انتخابات کی طرف لے کر جائیں، ملک کو بحران کی اس دلدل میں مزید گہرا نہ ڈبوئیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکمران کچھ ذمہ داری کا احساس کریں اور سنجیدہ اقدامات کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دیں، نیا الیکشن کمیشن بنائیں اور قابل قبول فریم ورک کے تحت نئے انتخابات کروائیں۔
Comments are closed.