پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بننے کا چوہدری پرویز الہٰی کا خواب پورا نہیں ہو گا، بہت لوگ خوشیاں منارہے ہیں جیسے پنجاب حکومت چلی گئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت وہیں کھڑی ہے، حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ تھے اور ہیں، اس فیصلے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ ہمارے 5 ارکان بھی واپس آ گئے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ جب بھی ووٹ گنے جائیں گے ہماری تعداد 177 ہو گی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب آپ کس حکومت میں نہیں بیٹھے، آپ تو اب بھی ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، فواد چوہدری آپ نے بدلتے وقت کے ساتھ خود کو بدلا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری آپ اور شیخ رشید سے بڑا ابن الوقت کوئی نہیں، آپ کے منہ سے شرم کا لفظ کچھ اچھا نہیں لگتا۔
Comments are closed.