پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اگر مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو صرف ڈی سیٹ نہیں بلکہ نا اہل کر دیا ہے، ان ارکان کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کےآئندہ اجلاس کی حکمت عملی بنائیں گے، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں الیکشن بھی کروائیں گے۔
پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا، الیکشن کمیشن ہمارے 5 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس پہلے بھی اکثریت نہیں تھی، ن لیگ کے 7 سے 8 لوگ ابھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ جب غیر حاضر ہوں گے تو ان کے مزید لوگ کم ہو جائیں گے۔
Comments are closed.