پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔
پشاور میں درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ تیمرگرہ میں 6 ملی میٹر کالام اور سیدو شریف میں 5،5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
Comments are closed.