بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کا کراچی سے دمشق کیلئے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی سے دمشق کے لئے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 28 مئی سے کراچی سے دمشق کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ شام میں زیارت کے سلسلے میں کراچی سے زائرین کو دمشق پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دمشق جانے والے زائرین و دیگر مسافروں کے لیے پی آئی اے نے بکنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.