شیخ رشید نے ڈالر 200 روپے تک جانے کی پیش گوئی کردی کہا کہ ڈالر 200 روپے کا ہونے جارہا ہے، 31 مئی تک اہم فیصلےہونگے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے وہاں کابینہ نہیں بن سکی۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جس جہازمیں نواز شریف آئیں گے اس میں چور کے نعرے لگیں گے۔
واضح رہے کہ حنیف عباسی کے عہدے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر شیخ رشید کی درخواست پر عدالت نے حنیف عباسی کو آئندہ سماعت تک وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام سے روک دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس میں کہاکہ اگر کوئی سزا یافتہ ہو تو وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا۔
Comments are closed.