متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو کہہ دیا کہ ہم الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
ایک بیان میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معاہدے کے تحت نئے الیکشن کے لیے نئی مردم شماری، ووٹر لسٹ اور حلقہ بندی ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مکمل سبسڈی کے حق میں نہیں، اگر قوم کو بچانے کے لیے فیول قیمت بڑھانا ضروری ہے تو اُس کے مطابق عمل کرے۔
Comments are closed.