بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صوبوں کے گندم خریداری کے اہداف پورے نہ کرنے پر وزیر اعظم برہم

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کے گندم خریداری کے اہداف پورے نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں ملک میں گندم کے اسٹاک اور امپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جاسکتا اور نہ کسی قسم کی کمی کو برداشت کیا جاسکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس بلا لیا، اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی آج الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے، صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ اجلاس وزارت خوراک اور صوبوں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.