رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی لوڈشیڈنگ شروع ہوئی، جبکہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال بجلی کی پیداوار دس فیصد زیادہ ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کسان دوست پالیسیاں اپنائیں، چار بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔
اسد عمر نے کہا کہ ملک کے اندر معاشی پہیہ بڑی تیزی سے چل رہا تھا کہ بیرونی مداخلت پر مبنی عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، 2 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 37 فیصد کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اجناس کی قیمتیں بڑھیں، یہ اہل لوگ جو آئے ہیں کہتے تھے مہنگائی عمران خان کی نااہل ٹیم کی وجہ سے ہے، ان لوگوں نے کیا کیا؟
اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہتے تھے پاکستان میں 137روپے فی لیٹر پیٹرول کون برداشت کرسکے گا۔
سابق وزیر نے کہا کہ فی الحال حکومت کو کہیں سے پیسے نہیں مل رہے، وزیراعظم فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے، روپے کی قدر کے حوالے سے مفتاح اسماعیل اسحاق ڈار سے مشورے لے رہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب حکومت کے پاس بیرون قرضہ لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال چاول کی فصل 10 فیصد زیادہ ہوئی، زرمبادلہ ذخائر میں 6 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے بتایا کہ ان دو مہینوں میں روپے کی قیمت میں 15 روپے کمی آئی، اس سال معاشی شرح نمو 6 فیصد تک پہنچے گا، 15 سال میں پہلی بار ہو گا کہ شرح نمو مسلسل دو سال میں 5 فیصد سے زائد ہو گی۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ماہرین بتا رہے ہیں سری لنکا کی معیشت جیسی صورتحال سے پاکستان ہفتوں دور ہے۔
Comments are closed.