سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے لئے ایئر پورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو ایئرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔
خط کے متن کے مطابق عمران خان کو آمد اور روانگی کے لیے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کو وہ ایئرپورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائے جو وہ بطور وزیر اعظم استعمال کرتے تھے۔
پی ٹی آئی کے خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں، ان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔
خط میں اے ایس ایف سے بھی سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔
Comments are closed.