بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اہم فیصلے کرلیے، اپنا کیس اتحادیوں سے مل کر عوام کے سامنے رکھیں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ملک سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں، اپنا کیس اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کے سامنے رکھیں گے۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع اور رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے، تاکہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو۔

عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو جس ہاتھ سے کھاتا ہے، اسی کو کاٹتا ہے، یہ نہ عوام کا ہے نہ پاکستان کا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم پر دباؤ صرف پاکستان کے  عوام کا ہوسکتا ہے اور کسی کا نہیں ہے، ہم پر صرف ہمارا ووٹر دباؤ ڈال سکتا ہے، ہم ووٹر کا دباؤ برداشت کریں گے اور کسی کا نہیں، چاہتے ہیں ملک میں استحکام آئے، تباہی کا سدباب کیا جا سکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عوام خود مختار ہیں، ہم اور اتحادی اپنا کیس عوام کے سامنے رکھیں گے، جو بھی مذاکرات کیے ہیں وہ ہم اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے، ہم اکیلے کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، نہ کرنا چاہیے، اسٹیک صرف مسلم لیگ ن کا نہیں، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا بھی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیک بی این پی مینگل، بی اے پی اور ایم کیو ایم کا بھی ہے، جب تک اتحادی آن بورڈ نہیں ہوں گے کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.