وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے اگلے مرحلے کے لیے شہباز شریف کے ہمراہ پارلیمانی وفد بھی شامل ہے، جو آج بھی سابق وزیراعظم سے مشاورت کرے گا۔
وفد میں وفاقی وزراء میں رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ملک احمد خان شامل ہیں۔
اس حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دورے میں ایک دن کی توسیع مزید مشاورت کے لئے کی گئی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کل عدالت نہ پہنچ سکے تو ایک دن کی غیر حاضری کی درخواست دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کا نتیجہ ہے، عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے۔
Comments are closed.