پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے اور شوکت ترین دونوں نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو کمزور معیشت کی بحالی دم توڑ جائے گی اور اب وہی ہوا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر معیشت اور مہنگائی سے متعلق نیا بیان جاری کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا ہے کہ روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 193 پر ہے جبکہ یہ 8مارچ کو 178 پر تھا، شرح سود 1998 ء کے بعد 15% کی بلند ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ 3000 پوائنٹس یا 6.4% تک گر چکی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ 604 ارب روپے کی کیپیٹلائزیشن گنواچکی ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی جنوری2020ء کے بعد سے 13.4%کی بلند ترین سطح پر ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہے جو فراہم کرنے میں نئی حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔
Comments are closed.