سعودی وفد نے عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت انتظامات کے سلسلے میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا۔
سعودی وزارت خارجہ کا روڈ ٹو مکہ ایک اقدام ہے، جس پر پاکستان کے ساتھ ملائیشیا، بنگلادیش، انڈونیشیا اور تیونس کےعازمین حج کے لیے سہولت کی فراہمی پر عمل درآمد کررہا ہے۔
اس اقدام سے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ای حج ویزا دینے اور اُن کے داخلے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے کر عازمین کے سفر میں آسانی ہوتی ہے۔
روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت حجاج کے فنگر پرنٹس لیے جاتے ہیں اور روانگی کے و قت پاسپورٹ پر مہریں لگائی جاتی ہیں۔
سعودی عرب میں حجاج کا داخلہ ڈومیسٹک پرواز کی طرح ہوتا ہے، بعد ازاں ان کا سامان وزارت حج کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر بھیجا جاتا ہے۔
Comments are closed.