وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے، لوڈشیڈنگ پر ہر صورت قابو پایا جائے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں 17ویں مائی کراچی نمائش کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھنے کہا کہ توانائی بحران پر نوید قمر سے اجلاس منعقد کرنے کیلئے کہوں گا۔
وزیر اعلیٰ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹھنڈی چھاؤں تلے رہنے کو یقینی بنائیں۔
مراد علی شاہ نے کمشنر کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے پانی کی سہولیات ہر صورت ممکن بنائی جائے، جبکہ اسپتالوں کو بھی الرٹ رکھا جائے، عوام پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
وزیراعلیٰ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کہا کہ اس وقت گرمی بہت ہے اس پر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں، گرمی میں لوگ کام نہیں کرسکتے، اس صورتحال میں مزدوروں اور عام لوگوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
Comments are closed.