بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوئٹر کے دو سینئر ایگزیکٹوز نوکری سے فارغ

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹوئٹر ڈیل مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوئٹر کے دو سینئر ایگزیکٹوز کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹوئٹر کی جانب سے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دو سینئر ایگزیکٹوز کو جلد ہی نوکری سے فارغ کیا جارہا ہے اور کمپنی میں نئے ملازمین کی بھرتی کے عمل کو بھی روک دیا گیا ہے کیونکہ ایلون مسک جلد ہی اس کمپنی کے نئے مالک بننے کے لیے تیار ہیں۔

ٹوئٹر کے ایک ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ ’ٹوئٹر میں ریسرچ، ڈیزائن اور انجینئرنگ کی قیادت کرنے والے جنرل مینیجر کیون بیک پور اور ہیڈ آف پروڈکٹس بروس فالک کمپنی چھوڑ کر جارہے ہیں۔‘

جنرل مینیجر کیون بیک پور نےاس حوالے سے کہا کہ ’اُنہیں سان فرانسسکو میں قائم ٹیک کمپنی سے نکال دیا گیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ’سچ تو یہ ہے کہ میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا تھا، یہ میرا فیصلہ نہیں تھا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے مجھےٹوئٹر کو چھوڑنے کا کہا کیونکہ وہ کمپنی کو اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف سمت میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔

ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خرید کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.