اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ ترسیلات 3 ارب سے زائد رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کی ورکرز ترسیلات ریکارڈ 3 اعشاریہ 1 ارب ڈالر رہیں۔
مالی سال 22ء کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت7.6 فیصد زائد ہیں۔
اپریل 2022ء کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 70 کروڑ ڈالر بھیجے۔
متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ، برطانیہ سے 48 کروڑ اور امریکا سے 34 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 26 ارب ڈالر رہیں۔
Comments are closed.