برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا غیر آئینی استعفیٰ ہائیکورٹ سے چھپا کر مرضی کا فیصلہ لیا گیا تھا۔
عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر لارجر بینچ نے تحقیقات کیں توساری عدالتی کارروائی کالعدم قرار دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیراعلیٰ کا دفتر آئینی طور پر خالی نہیں تو الیکشن کیسا اور کیوں؟
عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے قوم کو مخلص، دلیر اور محب وطن قیادت چاہیے۔
Comments are closed.