hookup Wyoming dknight magicbox ii bluetooth hookup carolina sweets hookup hotshot hookup Mount Ephraim hookup Birmingham hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپر ہائی وے، شہباز گوٹھ کی جھاڑیوں سے نوجوان کی لاش برآمد

کراچی میں سُپر ہائی وے کے نادرن بائی پاس پر شہباز گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

ایدھی ترجمان کے مطابق لاش مبینہ طور پر گزشتہ رات نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکی گئی ہے، نوجوان نے ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق لاش پر بظاہر کوئی نشان نہیں، شبہ کیا جا رہا ہے نوجوان کو مبینہ طور پر زہر یا کوئی اور نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق حتمی طور پر لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی صورت حال سامنے آئے گی۔ 

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.