ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا کر ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر احسان اللّٰہ جدہ جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ماہر عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران سفری بیگ کو مشتبہ قرار دیا، مزید چھان بین کے دوران اے ایس ایف نے بیگ سے 1.034 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
مسافر نے ہیروئن بیگ کی تہہ کے اندر کپڑے میں جیب کی طرح سلے 13 چھوٹے پیکٹوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے منشیات برآمد کرکے اس کی جدہ اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.