the hookup game download hookup Millerton hookup by tinder gay byu hookups 17 year old hookup dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے ایک اور لڑکی پُر اسرار طور پر لاپتہ

کراچی سے ایک اور لڑکی پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی، لڑکی لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج کرلیا گیا ہے۔

قائد آباد کی رہائشی ریحانہ نامی لڑکی عید کے تیسرے روز اپنے اہلخانہ کے ہمرہ گھومنے کے لیے کلفٹن آئی تھی تاہم کلفٹن پلے لینڈ ایریا میں گھومنے کے دوران لڑکی اچانک غائب ہوگئی۔

 لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بیٹی کو ڈھونڈا مگر وہ نہیں ملی ون فائیو فوری اطلاع کے بعد 7 دن تک تھانوں کے چکر کاٹتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کے بعد واقعہ کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت درج ہوا ہے۔

 دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ سے رابطہ ہوا ہے لیکن گھر والوں کو کسی پر بھی شک نہیں ہے، واقعہ کی تفتیش مختلف پہلووں سے کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.