وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کراچی کے علاقے صدر میں ہوئے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کراچی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے متعلقہ حکام کو افسوسناک واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Comments are closed.