بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ظفر حسن وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ مقرر، ارشد محمود کو او ایس ڈی بنادیا گیا

وفاقی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافتی ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ 

اس حوالے جاری اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارشد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ سیکریٹری مواصلات ظفر حسن سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافتی ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین این ایچ اے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکریٹری مواصلات کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

خرم آغا کو سیکریٹری مواصلات کا اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری تعیناتی تک دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.