hookup Mount Ephraim hookup que significa 4 foot by 8 foot solar panel hookup dknight magicbox ii bluetooth hookup whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مختلف شہروں میں کل موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کل موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے کہا کہ کل حیدرآباد میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

دریں اثنا شدید گرمی میں بجلی بندش کا دورانیہ 14 سے 15 گھنٹے تک ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں حیسکو کا کہنا ہے کہ لائن لاسز اور لوڈمینجمنٹ کی بنیاد پر 12 گھنٹوں تک بجلی کی بندش ہے۔ 

ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ میرپور خاص میں کل درجہ حرارت 48 ڈگری جبکہ دادو اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔ 

اسکے علاوہ سکھر اور ٹنڈوالہیار میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور مٹیاری میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 

جبکہ کمالیہ میں کل درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور کامونکی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.