
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دے دیا۔
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے رانا ثناء اللّٰہ سے سوال کیا کہ ’کیا عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟‘ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کی گرفتاری بنتی ہے اسے گرفتار کریں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آئین شکنوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر کارروائی کریں گے، ملک میں انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، ملک میں گالی اور بد تمیزی کا کلچر فروغ دیا جارہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نواز شریف نے بہترین رہنمائی کی ہے، اجلاس میں ہونے والے فیصلے اتحادیوں سے منظور کروائیں گے، ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی جائے گی۔
Comments are closed.