سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پرستار بچے کی خواہش پوری کردی، جس کے بعد بچے کی خوشی قابل دید تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے نویں جماعت کے طالب علم ابو بکر کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ملاقات کے لیے بنی گالہ بلا لیا۔
محمد ابوبکر خان مروت لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آیا تھا، جہاں اس نے عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تاہم سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر وہ آبدیدہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
عمران خان نے بچے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے اسے بنی گالہ میں بلالیا، بچہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوا، اس نے عمران خان سے آٹو گراف بھی لیا۔
Comments are closed.