ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر کی اضافی سپورٹ دے گا، اضافی سپورٹ مالی سال 2023 کے لیے فراہم کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کیلنڈر سال میں ڈیڑھ سے 2ارب ڈالر فنڈنگ دے گا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم سے ملاقات میں جاری پروگراموں پر تیزی سے عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یو نے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.