بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم شہبازشریف کا نرسنگ کےشعبے سےوابستہ افرادکوخراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف نے نرسز کےعالمی دن پر نرسنگ کےشعبے سےوابستہ تمام افرادکوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

شہباز شریف نے نرسز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمات پردنیا بھرخاص طور پر پاکستان کی نرسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نرسز انسانیت کی خدمت کا بہت بڑا شعبہ ہے،ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباء میں نرسز نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قابل قدر خدمات انجام دیں۔

شہباز شریف نے نرسز کی انسانیت سے بے لوث محبت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کےساتھ ساتھ نرسز نےبھی جانوں کی قربانی دےکر کورونا کی جنگ لڑی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں نرسز نےشاندارخدمات انجام دی ہیں جوتاریخ کا سنہری اورقابل فخر باب ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے بھر میں مؤثر انداز میں انسداد ڈینگی مہم چلانے کی ہدایت کردی

اُنہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی درجہ بندی میں 10پاکستانی خواتین کاسرفہرست ہونا ان کی خدمات کاعالمی اعتراف ہے۔

اُنہوں نےکہا کہ طب کے شعبے میں خدمات کی فراہمی میں نرسز کا کردار بہت بنیادی اور کلیدی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نرسز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

شہباز شریف نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ کے شعبےکو بہتر سہولیات،معاوضوں کی ادائیگیاں بہتربنانے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.