پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے لیے لندن میں ایک میزبان ناشتہ لے آیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال نے پراٹھے اور لسی کے جگ کی تصویر شیئر کی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصویر کے ساتھ بیان بھی جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک میزبان ہوٹل میں پراٹھا اور لسی کا ناشتہ لے آئے، موج ہو گئی۔
خیال رہے کہ احسن اقبال نے اپنے پیغام میں ناشتہ لانے والے میزبان کا نام نہیں بتایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچے تھے، جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل تھے۔
Comments are closed.