امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی مشیر ڈیرک شولے (Derek Chollet) سے محکمہ خارجہ میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں جاری معاملات پر جلد فیصلہ سازی کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط پر اتفاق اور تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور صحت جیسے اہم شعبوں میں روابط میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کا مستقبل امید افزا ہے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔
مسعود خان نے امریکی مشیر سے ہونے والی ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ملاقات اچھی رہی جبکہ امریکی سفیر نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔
Comments are closed.