بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث اکثر بڑے بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے، تاہم بھارت میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دو بہنوں کی شادی کی رسم جاری تھی کہ اچانک بجلی بند ہوگئی اور ان کے دلہا تبدیل ہوگئے۔
ہوا کچھ یوں کہ اتوار کے روز رامیش لال کی دو بیٹیوں ، نکیتا اور کرشمہ کی شادی بھولا اور گنیش نامی دلہا کے ساتھ ہورہی تھی، دونوں دلہا کا تعلق الگ الگ خاندانوں سے تھا، دلہنوں نے ایک جیسے لباس پہنے ہوئے تھے اور اپنے چہرے بھی ڈھانپے ہوئے تھے، تاہم جب پھیروں کا وقت ہوا تو اسی دوران لائٹ چلی گئی اور دونوں بہنوں کی شادی غلط دلہے کے ساتھ ہوگئی۔
دلہنوں کے دلہا آپس میں تبدیل ہونے کا علم دونوں خاندانوں کو صبح 5 بجے کے قریب ہوا، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا تاہم معاملہ اس طرح سلجھا کہ دونوں بہنوں کی شادی دوبارہ کی گئی۔
Comments are closed.