بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کا مہنگائی، معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق اجلاس میں ملکی اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں تمام معاملات صبر و تحمل اور افہام و تفہیم سے حل کریں۔

اجلاس میں کراچی اور سندھ میں پانی کی قلت پر وفاقی حکومت سے اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.