emily willis hookup galaxy s10 stereo hookup glasgow hookups gay hookup apps nz hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معاشی صورتحال پر اگلے 24 گھنٹوں میں اہم فیصلے لیں گے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال پر اگلے 24 گھنٹوں میں اہم فیصلے لیں گے، معاشی محاذ پر اس وقت ہنگامی صورتحال ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لندن میں فیصلے نہیں ہورہے، مفتاح اسماعیل ہی ہمارا وزیر خزانہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سوال آرمی چیف کی نومبر میں تعیناتی کا پوچھا گیا تھا، جس کا جواب یہ دیا کہ اُس وقت جو حکومت ہوگی وہ یہ تعیناتی کرے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ تاخیر ہمیں نقصان پہنچارہی ہے، حکومت مشکل فیصلے کرنے کے لیے تیار ہے، سیاسی فیصلوں کے لیے وقت ہے، معاشی فیصلوں کے لیے بالکل وقت نہیں ہے۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ  عمران حکومت نے جو تباہی مچائی اس کا ملبہ ہمارے اوپر کیوں آئے؟ عوام کو بتائیں گے کہ ان مشکل فیصلوں کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ن لیگ میں بحث جاری ہے کہ الیکشن کب ہونے ہیں؟ الیکشن کے بارے میں اتحادیوں سے مشورہ کر کے فیصلہ کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن میں قانون سازی کے بعد جائیں، آصف زرداری کی آج کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، الیکشن کا فیصلہ معیشت سے متعلق ہمارے فیصلے پر مبنی ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.