سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کی پروفائل تصویر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ڈی پی تبدیل کی ہے، جس میں انہوں نے حکومت کے خلاف شروع ہونے والی تحریک سے متعلق کارکنان کو پیغام دیا ہے۔
عمران خان کی نئی ڈی پی میں ایک بند مٹھی بنی ہوئی ہے، جس پر ان کا نعرہ بھی درج ہے، اپنی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے آزادی مارچ کا نشان ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ریحام خان نے لکھا کہ کیا یہ وہی ہاتھ ہے جو 2018 میں عوام اور 2022 میں کپتان کے ساتھ ہوا تھا؟
Comments are closed.