وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اُنہوں نے کبھی روایتی سیاست جوائن نہیں کی بلکہ اُنہوں نے تن تہنا سیاست شروع کی جس میں اُن کے ساتھ چند لوگ تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا کی وزارت کھیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل زندگی میں جدوجہد کرنا سکھاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کھیل اور سیاست میں اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے جبکہ ہمیں برے وقت سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کامیاب وہی ہے جو شکست سے سبق حاصل کرتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جب میں سیاست میں آیاتو وہ میرے لیے پہلے ٹیسٹ میچ جیسا تھا کیونکہ 14 سال تک میرے موقف کو تسلیم نہیں کیا گیا لیکن مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ سیاست میں ہم نوجوانوں کے آگے لائے، کھیل کے میدان کے چیمپئن زندگی میں شکست نہیں کھاتے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شکست تب ہوتی ہے جب ہمت ہار دیتے ہیں، بڑے خواب جیت کی جانب گامزن کرتے ہیں۔
Comments are closed.