بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برسلز: پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید کی خالد حمید فاروقی کے اہل خانہ سے تعزیت

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے نئے تعینات ہونے والے سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے ممتاز صحافی اور جیو نیوز کے بیورو چیف خالد حمید فاروقی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ‘آج وہ برسلز میں خالد حمید فاروقی کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے خالد حمید کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت کیا’۔

انہوں نے کہا کہ برسلز ایک تجربہ کار صحافی اور یہاں کی پاکستانی کمیونٹی اپنے ایک خیال کرنے والے ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.