بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے

لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے۔

مسلم لیگ ن کی لندن میں میٹنگ جاری ہے ، ملاقات میں ن لیگ کے رہنما بھی موجود ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے لوگ لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر جمع ہونا شروع ہوئے تو اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے کارکن بھی جمع ہوگئے، جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اس وقت لندن میں موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کی اُس وقت نواز شریف کے ساتھ ملاقات جاری تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.