وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یو این سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کےصدر کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا، وزیر خارجہ نے محصور کشمیری آبادی کو مزید پسماندہ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔
خط میں کہا گیا کہ بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر کی شناخت اور لوگوں کے بنیادی حقوق اور ثقافت پر حملہ ہے، بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی حکومت کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی اقدام بی جے پی، آر ایس ایس کے اتحاد اور ہندوتوا نظریے کا عکاس ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے۔
Comments are closed.