صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بار سے خطاب کیلئےخط لکھ دیا۔
اسلام آباد میں صدر ہائی کورٹ بار شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ عمران خان کو بار سے خطاب کےلیے دعوت نامہ ارسال کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار کے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو بار سے خطاب کی دعوت دی جائے۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر بار سے خطاب کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست افراتفری اور دیگر معاملات پر عمران خان بار سے خطاب کریں اور اس حوالے سے وقت اور تاریخ بتادیں۔
صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے یہ بھی کہا کہ بار نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے قربانی دی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے قانون کی بالادستی پر ہر وقت ہر اوّل دستے کا کردار ادا کیا۔
Comments are closed.