st louis hookups reddit hookup Blooming Grove hookup agency in singapore hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’کوئی بدمعاشی یا دادا گیری نہیں چاہیے‘ سرفراز اکیڈمی زمین تنازع پر جج کے ریمارکس

سندھ ہائی کورٹ میں سرفراز اکیڈمی کرکٹ گراؤنڈ کی زمین پر تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔

دوران سماعت گرلز کالج نارتھ ناظم آباد کی لڑکیاں بھی عدالت میں پیش ہوئیں اور بتایا کہ ان کو کالج میں داخلے کی اجازت نہ ملنے سے ان کی تعلیم کا حرج ہورہا ہے۔

عدالت نے سرفراز اکیڈمی کے آفیشل کو گراؤنڈ میں قانون کے مطابق داخلے کی اجازت دے دی اور ساتھ ہی گرلز کالج کے راستے میں اکیڈمی انتظامیہ کے لگائے گئے کیمرے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ کسی بھی طرف سےکوئی بدمعاشی یا دادا گیری نہیں ہونی چاہیے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر محکمہ تعلیم، کے ایم سی اور ایس ایچ او تیموریہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ اگر گرلز کالج کا دروازہ نہیں کھولا تو کرکٹ اکیڈمی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، کالج کا کوئی دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ کرکٹ اکیڈمی کے بچوں کے لیے بھی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، نہ ہی کالج کے بچوں کو روکا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اکیڈمی کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں ہے کے ایم سی نے دیا بھی یا نہیں، ایک کرکٹر کپتان کے نام پر اکیڈمی ہے، اس کے نام کی عزت رکھی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ محکمہ تعلیم کالج کی دیکھ بھال کیوں نہیں کرتا؟ بچوں کو روکا جائے گا تو محکمہ تعلیم کیا کررہا ہے؟

عدالت نے استفسار کیا کہ سرفراز اکیڈمی کو زمین قانونی طور پر ٹرانسفر ہوئی ہے یا نہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ زمین ابھی تک ٹرانسفر نہیں ہوئی ہے۔

عدالت نے تیموریہ تھانے کو گرلز کالج کی طالبات اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ گرلز کالج میں کوئی چوری نہیں ہونی چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ ڈپٹی سیکریٹری ایجوکیشن متعلقہ ایس ایس پی سے جاکر گرلز کالج کے بارے میں بات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.