امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ارب پتی بانی ایلون مسک کی 44 بلین ڈالرز کی ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے پر ٹوئٹر کی مارکیٹ قدر میں کمی کا امکان ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایلون مسک اس معاہدے سے دستبردار ہوئے تو ٹوئٹر خریدنے کے لیےموجودہ 44 بلین ڈالرز کی پیشکش کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔
شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کے مطابق، ٹوئٹر ڈیل کے سارے پتے صرف ایلون مسک کے ہاتھ میں ہیں۔
اگر ایلون مسک ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو ٹوئٹر مارکیٹ قدر میں تقریباََ 50 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر پچھلے دنوں مارکیٹ میں 4 فیصد کمی کے بعد 47.76 ڈالرز پر پہنچ گئی تھی۔
جس کے بعد اپریل میں ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل کے لیے 54.20 ڈالرز فی شیئر پیشکش کی تھی اور اسے بہترین اور حتمی قرار دیا تھا۔
ہنڈن برگ نے یہ بھی کہا کہ ’اس معاہدے میں فنانسنگ سے لے کر بورڈ کی منظوری تک بہت سی پیش رفت ہوئی ہے، جس سے ٹوئٹر کی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے۔ ‘
ہنڈن برگ کا کہنا ہے کہ’ہم ٹوئٹر ڈیل کے لیے مسک کی کوششوں کے حامی ہیں اور کم قیمت پر ڈیل کے بند ہونے کو ایک اہم موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔‘
اس حوالے سے ہنڈن برگ کا مزید کہنا ہےکہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو 1 بلین ڈالر کی بریک اپ فیس ادا کر کے اس ڈیل سے دستبردار بھی ہوسکتے ہیں‘۔
ہنڈن برگ کے علاوہ سی ایف آر اے ریسرچ کے تجزیہ کار اینجلو زینو کا بھی یہی کہنا ہے کہ’ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ ڈیل بیان کردہ پیشکش کی قیمت پر بند ہو جائے، سوائے اس کے کہ مسک خود اپنا ارادہ بدل لیں۔‘
Comments are closed.