galaxy s10 stereo hookup hookup Mount Ephraim hookup Middletown Delaware hookup Birmingham

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فوج میں تقرریوں پر بیان خواجہ آصف کی ذاتی اختراع ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج میں تقرریوں سے متعلق بیان خواجہ آصف کی ذاتی اختراع ہے۔

فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فوج کے اندرونی معاملات میں کبھی دخل نہیں دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمانے کہا کہ قبل از وقت انتخاب پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ میں موجود ذمہ دار لوگ سمجھتے ہیں کہ زیادہ دیر معاملات اس طرح نہیں چلائے جاسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی جرات کی، اس جرات کیلئے ایک لوٹے کو آگے کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، آج ڈالر 190 روپے پر چلاگیا ہے، پاکستان کی معیشت تباہ و برباد ہوگئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان ہے۔

سابق وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حال وہ ہوگا جو سری لنکا کی معیشت کا ہوا، ایف آئی اے کو مخالفین کے گھروں میں راتوں کو بھیجا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری صاحب ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلتے ہی دبئی چلے گئے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی نومبر میں انتخابات کروا دیئے جائیں، یہ بھی ہو سکتا ہے نومبر سے پہلے نگران حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سینیارٹی لسٹ میں ہوا تو بالکل غور کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے  کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر عمران خان اپنی ذاتی مرضی چاہتے تھے، عمران چاہتے تھے ان کے سیاسی مفادات اور حکمرانی کے تسلسل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.